{"product_id":"band-kamron-ki-muhabbat","title":"Band Kamron Ki Muhabbat - بند کمروں کی محبت","description":"\u003cdiv lang=\"ur\" dir=\"rtl\"\u003e\n\u003cspan data-sheets-value='{\"1\":2,\"2\":\"\\nسچ اور کہانیوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہر معاشرے میں سچ اپنی شان و شوکت کے ساتھ دیکھنے والی آنکھ کے لئے عیاں ہوتا ہے۔ جھوٹ کے بے شمار پردے اور مکاری کے پُرفریب جالے اِسے دُھندلا نہیں سکتے۔\\nقلم کار اِسی سچ کو کاغذ پر اُتار دیتے ہیں کہ جھوٹوں کے معاشرے میں کچھ تو دل کا بوجھ ہلکا ہو، مگر جس معاشرے میں سچ بولنا جُرم ٹھہرے وہاں ہر ایک کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہو ہی جاتی ہے۔\\n\\n\\nلکھاری بھی اِن بے نام اور ان دیکھی مجبوریوں کے بیچ نام بدل کر جگہیں تبدیل کرکے، جسم کوئی اور مستعارلے کر، اُسے لفظوں کی اُدھڑی پوشاک پہنا کر، سچائی و صداقت کی روح کو بیان کر ہی دیتا ہے۔\\n\\n\\n“بند کمروں کی محبت ” بھی ایک ایسی ہی کارگزاری ہے۔ یہ تمام ’’جھوٹی‘‘ کہانیاں آپ کو ہمارے معاشرے میں مل ہی جائیں گی۔ صرف دیکھنے والی آنکھ چاہئے۔ آنکھ صرف ترجمہ کرتی ہے اسے معنی ٰ دل پہناتا ہے اور انہی معنوں کے مجموعے کو اس کتاب میں یکجا کر دیا گیا ہے۔اگر طواف دنیا سے گھبرا کر کسی وقت اپنے دل میں جھانکنے کا دل چاہے تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔\\nآئیے بند کمروں کی محبت سے بندگی تک کا سفر کرتے ہیں۔\\n\\n\"}' data-sheets-userformat='{\"2\":769,\"3\":{\"1\":0},\"11\":4,\"12\":1}'\u003e\nسچ اور کہانیوں کا آپس میں بڑا گہرا تعلق ہوتا ہے۔ ہر معاشرے میں سچ اپنی شان و شوکت کے ساتھ دیکھنے والی آنکھ کے لئے عیاں ہوتا ہے۔ جھوٹ کے بے شمار پردے اور مکاری کے پُرفریب جالے اِسے دُھندلا نہیں سکتے۔\nقلم کار اِسی سچ کو کاغذ پر اُتار دیتے ہیں کہ جھوٹوں کے معاشرے میں کچھ تو دل کا بوجھ ہلکا ہو، مگر جس معاشرے میں سچ بولنا جُرم ٹھہرے وہاں ہر ایک کی کوئی نہ کوئی مجبوری ہو ہی جاتی ہے۔\u003c\/span\u003e\n\nلکھاری بھی اِن بے نام اور ان دیکھی مجبوریوں کے بیچ نام بدل کر جگہیں تبدیل کرکے، جسم کوئی اور مستعارلے کر، اُسے لفظوں کی اُدھڑی پوشاک پہنا کر، سچائی و صداقت کی روح کو بیان کر ہی دیتا ہے۔\n\n“بند کمروں کی محبت ” بھی ایک ایسی ہی کارگزاری ہے۔ یہ تمام ’’جھوٹی‘‘ کہانیاں آپ کو ہمارے معاشرے میں مل ہی جائیں گی۔ صرف دیکھنے والی آنکھ چاہئے۔ آنکھ صرف ترجمہ کرتی ہے اسے معنی ٰ دل پہناتا ہے اور انہی معنوں کے مجموعے کو اس کتاب میں یکجا کر دیا گیا ہے۔اگر طواف دنیا سے گھبرا کر کسی وقت اپنے دل میں جھانکنے کا دل چاہے تو یہ کتاب آپ کو مایوس نہیں کرے گی۔\nآئیے بند کمروں کی محبت سے بندگی تک کا سفر کرتے ہیں۔\n\n \u003c\/div\u003e","brand":"ilmStore","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46322564694183,"sku":"BU-741","price":275.0,"currency_code":"INR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0670\/6852\/6759\/files\/band-kamro-ki-mohabbat_1.webp?v=1732973473","url":"https:\/\/ktijarat.com\/products\/band-kamron-ki-muhabbat","provider":"kidsmessagestore","version":"1.0","type":"link"}