{"product_id":"data-visualization","title":"Data Visualization - ڈیٹا وژولائزیشن","description":"\u003cdiv lang=\"ur\" dir=\"rtl\"\u003eData Visualization – ڈیٹا وژولائزیشن\n\n(پلاٹی،بوکے،الٹائر اور چارٹ کا انتخاب)\n\nڈیٹا کا تصویری اظہار یعنی ڈیٹا وژولائزیشن ڈیٹاسائنٹسٹ بننے کے مراحل میں ایک اہم جز کی حیثیت رکھتا ہے۔ وہ زمانہ گیا جب ضروری معلومات کے لئے جدول بنا کر معلومات نکالی جاتی تھیں اور پھر انہیں سمجھنے میں گھنٹوں، بلکہ شاید ہفتوں اور مہینوں جتنا وقت صرف کیا جاتا تھا۔ آج کا دور وہ ہے جہاں ہم دلیل کی بات کرتے ہیں اور ہمیں معلومات روزانہ کی بنیاد پر میسر ہوتی ہیں جنہیں استعمال کرتے ہوئے اہم فیصلے کیے جاتے ہیں، خاص کر کاروباری فیصلے۔ لہٰذا ڈیٹا کے ایک تجزیہ کار (ڈیٹااینالسٹ)کے\nہاتھ میں یہ ہنر ہونا چاہیے کہ وہ ڈیٹا کو نہ صرف خود سمجھ سکے بلکہ انتظامی امور میں معاونت اور درست فیصلوں میں مدد کرنے کی غرض سے اس ڈیٹا کی واضح، منفرد انداز میں تصویری پیشکش بھی کر سکے۔\nڈیٹا کے تصویری اظہار کی مدد سے ان اعداد و شمار میں پوشیدہ رجحانات(اور ان رجحانات سے وابستہ اہم نکات) سے بہت کم وقت میں، اور بہت آسانی سے واقف ہوا جا سکتا ہے۔\n\nیعنی کہ ڈیٹا کے تصویری اظہار کروانے سے کاروباری اسٹیک ہولڈرز اور ٹیم کے دیگر ممبران کو آسانی سے قابل فہم تصویروں اور گرافکس کے ذریعے بڑے پیمانے پر ڈیٹا میں پیش آنے والی تبدیلیوں کے بارے میں میری معلومات باآسانی فراہم ہو جاتی ہیں۔ تصویر سے ظاہر کردہ ڈیٹا بہت زیادہ قابل رسا ہوتا ہے اور کسی بھی تنظیم کی کمزوریوں کو فوری طور پر شناخت کرنے، تجارتی حجم اور فروخت کی قیمتوں کی درست پیشن گوئی کرنے یا کاروباری معاملات میں ہر وقت اور صحیح فیصلے کے انتخاب میں مدد دیتا ہے۔\nاس لیے اس کتاب میں توجہ اس بات پر دی گئی ہے کہ انٹرایکٹو تصاویر بنانے میں مہارت حاصل کی جائے تاکہ ڈیٹا سائنس کے منصوبوں میں کاروباری تجزیوں اور فیصلوں کے لئے مینجرز کو ڈیش بورڈز(انٹرایکٹو تصاویر کا مجموعہ) فراہم کیے جائیں۔\u003c\/div\u003e","brand":"ilmStore","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46322568560807,"sku":"BU-722","price":650.0,"currency_code":"INR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0670\/6852\/6759\/files\/data-visualization_1.webp?v=1732973738","url":"https:\/\/ktijarat.com\/products\/data-visualization","provider":"kidsmessagestore","version":"1.0","type":"link"}