{"product_id":"hazrat-syeda-khadija-ra-سیرت-ام-المؤمنین-حضرت-سیّدہ-خدیجۃ-الکبریٰرضی-اللہ-عنہا","title":"Hazrat Syeda Khadija (RA) - سیرت ام المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ(رضی اللہ عنہا)","description":"\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eسیرت ام المؤمنین حضرت سیّدہ خدیجۃ الکبریٰ(رضی اللہ عنہا)\u003c\/h3\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eرسول اکرم ﷺ کی غم گسار زوجہ محترمہ اور سب سے پہلے ام المؤمنین کے مرتبے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون جنت کے حالات زندگی کا جامع و مستند مجموعہ\u003c\/h3\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eحضرت رسالت مآبﷺ بطور مُعلّمِ انسانیت، انسانِ کامل اورہادیٔ اعظم بناکربھیجے گئے۔ آپﷺ کی حیاتِ طیبہ کا ہرگوشہ اور آپﷺ کی سیرت وکردار کا ہر رُخ تمام انسانیت کیلئے بالعموم اورامت مسلمہ کیلئے بالخصوص روشن اورکامل نمونہ اوراسوۂ حسنہ ہے۔ آپﷺ عام زندگی اورمعاشرت میں انسانِ کامل تھے،آپ بیٹے بھی تھے اورباپ بھی،شوہر بھی تھے اوربھائی بھی، عمر میں چھوٹے بھی تھے اوربزرگ بھی۔ آپﷺ دینی، روحانی، سیاسی، معاشی،معاشرتی اورعائلی زندگی میں ہرحیثیت سے شاہراہِ حیات پر ایسے نقوش چھوڑ گئے ہیں جو ہمیشہ اورتا ابد، اُمت مسلمہ کیلئے ایک روشن نمونہ اورمعیارِعمل بنے رہیں گے۔ بحیثیت شوہر اورسربراہِ خاندان آپ نے جو اسوۂ حسنہ اُمت کیلئے پیش فرمایا،وہ اسلامی تاریخ کاایک قیمتی اورلازوال سرمایہ اورسیرتِ طیبہ کاایک درخشاں باب ہے۔\u003c\/h3\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eیہ ایک ناقابلِ تردید حقیقت ہے کہ انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں سب سے زیادہ اہمیت خاندانی نظام، خانگی زندگی اورگھریلو حالات کو حاصل ہے۔ گھریلو حالات فردپر اثراندازہوتے ہیں، افراد کے رویوں کا اثرخاندان پرپڑتا ہے اورکئی خاندان مل کرایک معاشرہ تشکیل دیتے ہیں۔ ایک بہترین اور مثالی معاشرے کی تشکیل کیلئے ہرفردکواچھے اورمثالی گھریلو حالات کی ضرورت ہے؛ اورایک مسلمان کیلئے اس سلسلے میں بھی سب سے بہترین نمونہ رسولِ اکر مﷺ کا گھر ہے۔\u003c\/h3\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eازواجِ مطہرات\/ امہات المؤمنین کی سیرت وکردار اورحیات وخدمات کا ہرگوشہ تمام اُمت کیلئے بالعموم اورہماری خواتین کیلئے بالخصوص ایک روشن راستہ اورقابلِ تقلید نمونہ ہے۔ رسولِ اکرمﷺ کے گھر میں گزرے ہوئے امہات المؤمنین کے لمحات، قیامت تک کیلئے دین ودنیا کی فلاح و کامیابی کے ضامن ہیں۔ان کی حیاتِ طیبہ کے سبق آموز واقعات پیش کرنے کا مقصد یہ ہے کہ ہم سب اُن سے رہنمائی حاصل کرکے، اوران پرعمل پیرا ہوکر،آج کے انحطاط پذیر معاشرے میں مثبت اور خوشگوار تبدیلیوں کا باعث بن سکیں۔\u003c\/h3\u003e\n\u003ch3 style=\"text-align: right;\"\u003eاس سلسلے میں سب سے پہلے آپﷺ کی سب سے پہلی زوجہ محترمہ حضرت سیدہ خدیجۃ الکبریٰ(رضی اللہ عنہا) کے حالات زندگی اس کتاب میں جمع کیے گئے ہیں۔ سیدہ خدیجہ(رضی اللہ عنہا) کو رسول اللہﷺکی سب سے پہلی بیوی ہونے کے علاوہ آپﷺ کے ساتھ سب سے زیادہ رفاقت اور معیت بھی نصیب ہوئی ہے۔ اس کے بعد تاریخی ترتیب کے مطابق دیگر ازواجِ مطہرات (رضی اللہ عنھن) کے احوال بھی اسی طرز پرجمع کیے جائیں گے۔ ہر شخصیت کے متعلقہ تمام مواد کو حتی الوسع مکمل طورپر مستند اور قابلِ اعتبار مآخذات سے پورے طور پر جمع کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ امید ہے قارئین کرام اس علمی سلسلے سے محظوظ و مستفید ہوں گے۔\u003c\/h3\u003e\n\u003c!----\u003e","brand":"ilmStore","offers":[{"title":"Default Title","offer_id":46322545426599,"sku":"BU-774","price":500.0,"currency_code":"INR","in_stock":true}],"thumbnail_url":"\/\/cdn.shopify.com\/s\/files\/1\/0670\/6852\/6759\/files\/HazratSyedaKhadija_RA_-cover.webp?v=1732972509","url":"https:\/\/ktijarat.com\/products\/hazrat-syeda-khadija-ra-%d8%b3%db%8c%d8%b1%d8%aa-%d8%a7%d9%85-%d8%a7%d9%84%d9%85%d8%a4%d9%85%d9%86%db%8c%d9%86-%d8%ad%d8%b6%d8%b1%d8%aa-%d8%b3%db%8c%d9%91%d8%af%db%81-%d8%ae%d8%af%db%8c%d8%ac%db%83-%d8%a7%d9%84%da%a9%d8%a8%d8%b1%db%8c%d9%b0%d8%b1%d8%b6%db%8c-%d8%a7%d9%84%d9%84%db%81-%d8%b9%d9%86%db%81%d8%a7","provider":"kidsmessagestore","version":"1.0","type":"link"}